آبنائے ہرمز کے قریب آئل ٹینکر ایل گایا سمندری بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا،جس کے بعد جہاز میں شدید آگ بھڑک اٹھی۔
پاسداران انقلاب کےمطابق ایل گایا ممنوعہ زون سے گزر رہا تھا اور اسے سمندری بارودی سرنگوں سے نشانہ بنایا گیا،آبنائے ہرمز اسکی نگرانی اور مکمل کنٹرول میں ہے۔
امریکی سینٹرل کمانڈ نے ایرانی دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ آئل ٹینکر بارودی سرنگ سے نہیں ٹکرایا بلکہ اسےگزشتہ ماہ ایرانی میزائل سے حملہ کیا گیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چند ہفتے قبل دعویٰ کر چکے ہیں کہ آبنائے ہرمز میں موجود تمام بارودی سرنگیں ہٹا دی گئی ہیں یا انہیں تباہ کردیا گیا ہے۔
اقوام متحدہ کے مطابق ایل گایا کو نقصان پہنچا،عملے کے 2 ارکان لاپتا ہیں۔یو کے ایم ٹی او کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز میں بحری جہاز کو نشانہ بنایا گیا، آگ لگنے کے بعد عملے کو بحفاظت نکال لیا گیا۔
رائٹرز کے مطابق ایل گایا واقعے پر ایران اور امریکا کے متضاد دعووں کی آزادانہ تصدیق نہیں ہوسکی،ایران نے ایل گایا سمیت متعدد بحری جہازوں پر آبنائے ہرمز کے قواعد کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے بغیر اجازت گزرنے والے جہازوں کو وارننگ بھی دی ہے۔
