مقامی حکام کا کہنا ہے کہ آگ پہلے ایک گھر میں لگی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کرلی اور قریبی دو سکولوں سمیت دیگر گھروں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
آتشزدگی کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر مالی نقصان ہوا، جبکہ 29 طلبا کی جانیں بھی ضائع ہوگئیں، جاں بحق ہونے والوں میں 19 لڑکیاں اور 10 لڑکے شامل ہیں۔
حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے بچوں کی تدفین کردی گئی، تدفین کے موقع پر علاقے میں ہر طرف غم اور سوگ کی کیفیت رہی، جبکہ بچوں کے والدین شدتِ غم سے نڈھال دکھائی دیے۔
مقامی حکام کی جانب سے آتشزدگی کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
