ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نےکہا ہےکہ اس وقت مذاکرات کی میزپرصرف آبنائے ہرمز کا معاملہ ہے، جوہری پروگرام سےمتعلق ایران کے مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔
ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نےاپنےبیان میں کہا ایران جنگ کےلیےتیار ہے،سفارتکاری میں بھی ہمارے پاس بہت کچھ ہے،آبنائے ہرمزدوبارہ کھولنےکی ایران کی شرائط واضح ہیں،ہرمزکھولنے کے لیے سپریم لیڈرکی شرائط پر عملدرآمد ضروری ہے۔
ایرانی وزیرخارجہ نے مزید کہا چند گھنٹوں میں تہران واپس جاؤں گا اور منگل کو امریکی جواب کی امید ہے،قطر اور پاکستان کی ثالثی سے امریکا کے ساتھ پیغامات کا تبادلہ جاری ہے، امریکا کے ساتھ رابطے اب زیادہ سنجیدہ ہوگئے ہیں۔
