امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ موجودہ کشیدگی بہت جلد ختم ہو جائے گی، تاہم تہران کی جانب سے واشنگٹن کے ساتھ معاہدہ نہ کرنے کی صورت میں اسے سنگین نتائج بھگتنا پڑ سکتے ہیں۔
ٹیکساس میں گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ایران یا تو کوئی انتہائی مناسب اور دانشمندانہ قدم اٹھائے گا یا پھر زیادہ دیر تک اس کا وجود باقی نہیں رہے گا۔
انہوں نے ایران کی جانب سے کسی بھی معاہدے کی پاسداری پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ جب میں اس کمپنی کے ساتھ معاہدہ کرتا ہوں تو آپ اس کی پاسداری کریں گے، لیکن جب آپ ایران کے ساتھ معاہدہ کریں گے تو اس بات کا قوی امکان ہے کہ وہ اس کی پاسداری نہیں کریں گے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے پاس جدید ریڈار موجود نہیں، ایران سمندر میں بارودی سرنگیں بچھانے کی کوشش کررہاہے، ایرانی جہاز کئی ماہ سے آبنائے ہرمز عبور نہیں کرسکا، ایران کی فوجی سازوسامان بنانے کی صلاحیت تقریباً ختم ہوچکی،بیشتر کمانڈر جاچکے۔
