امریکی حکام نے برطانیہ میں واقع فیئرفورڈ ایئربیس سے لڑاکا طیارے منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
امریکا نےبرطانیہ کےفوجی اڈےپرحملے کےخدشات کے پیش نظر امریکی بی ون بمبارطیارے ہنگامی طور پر واپس بلا لیےہیں،امریکی حکام کےمطابق طیاروں کی منتقلی سیکیورٹی خدشات کے باعث کی جارہی ہے
انخلا غیرمعمولی رفتارسےعمل میں لایا گیا،واضح رہےکہ یہ اقدام حملےکی سازش کےشبہہ میں کئی افراد کی گرفتاری کے ایک ہفتے بعد کیا گیا ۔
وال اسٹریٹ جرنل کےمطابق فیئرفورڈ ایئربیس سےامریکی بمبارطیارےایران پرحملوں کے لیے بھی استعمال کیےجاتےرہےہیں۔
