سعودی اتحادی افواج نے حوثیوں کو خبردار کرتے ہوئےکہا ہےکہ مکہ اور مدینہ کو نشانہ بنانے کی کوششوں کا جواب دینا ضروری ہے۔
سعودی اتحادی افواج کاکہنا ہےکہ سعودی عرب پرحوثیوں کےحملے روکنے کے لیےاقدامات کیےجائیں گے، جہاز رانی کی آزادی کو لاحق حوثی خطرے کےخاتمے کے لیےکارروائیاں جاری ہیں،حوثی کئی سال سے یمنی عوام کیلئےمشکلات کاباعث بنےہوئےہیں،انکےجارحانہ اقدامات نے یمنی اتحادکو نقصان پہنچایا،یمن اور اس کےعوام کے ساتھ کھڑے رہیں گے
دوسری جانب یمنی حکومت نےحوثیوں کیخلاف ملک گیرفوجی آپریشن کا اعلان کردیا،یمنی صدارتی لیڈر شپ کونسل کےسربراہ رشاد العلیمی نےکہا آپریشن کا بنیادی مقصد حوثیوں کے زیرقبضہ یمنی علاقوں کو واپس لینا اورملک بھر میں ریاستی عملداری کو مکمل طور پر بحال کرنا ہے،حوثیوں کے زیر کنٹرول علاقوں کےعوام سے اپیل کی کہ وہ یمنی مسلح افواج کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔
صدارتی کونسل کےسربراہ نےواضح کیاکہ حوثی ملیشیا کےخلاف یہ کارروائی کشیدگی کم کرنے کےتمام پرامن مواقع اورآپشنزختم ہونے کےبعد شروع کی جارہی ہے،انہوں نےعزم ظاہرکیا کہ ریاستی افواج جو بھی شہر واپس لیں گی وہاں فوری طور پر بحالی اور تعمیر نو کا مرحلہ شروع کر دیا جائے گا۔
