سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی زیرصدارت کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں یمنی صدارتی قیادت کونسل اور یمنی عوام کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا گیا۔
سعودی کابینہ نےکہاکہ حوثی ملیشیا نے امن کے بجائے انتشار اور کشیدگی کا راستہ اختیار کیا،جس سے یمنی عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوا،حوثی ملیشیا خطے،بحیرہ احمر اور باب المندب میں بحری آمدورفت کے لیےخطرہ ہے۔
سعودی کابینہ نےمکہ دفاعی اتحاد کی سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس کے نتائج کوقابلِ تحسین قرار دیتےہوئےکہا کہ مشترکہ دفاعی تعاون سے فوجی تیاری اور خطرات کا مقابلہ کرنےکی صلاحیت بہتر ہوگی۔
اجلاس میں سعودی کابینہ نے دفاعی صلاحیت بڑھانے اور مشترکہ دفاعی معاہدوں پر فوری عمل درآمد پر بھی اتفاق کیا۔
