موسمیاتی تبدیلیاں حاملہ خواتین کے لیے پیچیدگیوں کا باعث بننے لگیں، اقوام متحدہ کی موسمیاتی امور کی سربراہ نے خبردار کردیا۔
اقوام متحدہ کی موسمیاتی امور کی سربراہ ڈاکٹر سیدہ بتول کا کہنا ہے کہ شدید گرمی اور دھوپ کا براہ راست سامنا کرنے والی حاملہ خواتین کے لیے خطرات بڑھ سکتے ہیں، اس لیے انہیں خاص احتیاط کی ضرورت ہے۔
ماہرین کےمطابق حاملہ خواتین شدید گرمی میں غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سےگریز کریں،مناسب مقدار میں پانی پئیں اور جسم کو ٹھنڈا رکھنے کی کوشش کریں۔
ڈاکٹرسیدہ بتول کےمطابق شدید گرمی کا اثر نومولود بچوں کی صحت پر بھی پڑسکتا ہے، اس لیے حمل کےدوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ضروری ہے۔
