بالی میں حادثے کےدوران ریڑھ کی ہڈی میں فریکچرکا شکارہونےوالی بھارتی اداکارہ نُصرت بھروچا نے سرجری کے بعد پہلی بار سوشل میڈیا پر اپنی خیریت سے متعلق پیغام شیئر کردیا۔
اداکارہ نےانسٹاگرام اسٹوری پرغروبِ آفتاب کی تصویرشیئرکی،جس میں کھڑکی کے قریب ایک خالی وہیل چیئر دکھائی دےرہی ہے،تصویر کےساتھ نُصرت بھروچا نےلکھاکہ وہ ہمیشہ غروبِ آفتاب کے خوب صورت مناظر کےپیچھےبھاگتی رہی ہیں،لیکن اچانک انکا منظر ہی بدل گیا،انہوں نے امیدکا اظہار کرتے ہوئے کہا، ’مگر پکچر ابھی باقی ہے میرے دوست۔

نُصرت بھروچاکواکتوبر کے آغاز میں انڈونیشیا کےجزیرے بالی میں حادثہ پیش آیا تھا،جس کے نتیجےمیں ان کی ریڑھ کی ہڈی میں فریکچرہوگیا،اداکارہ وہاں کام اورچھٹیاں گزارنے کےلیےموجود تھیں،جبکہ بعد ازاں ممبئی میں ان کی سرجری کی گئی۔
نُصرت بھروچا ’پیار کا پنچ نامہ‘، ’سونو کے ٹیٹو کی سویٹی‘ اور ہارر فلم ’چھوری‘ سمیت کئی فلموں میں کام کر چکی ہیں۔
