انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ جاری کردی۔
ٹی ٹوئنٹی بیٹرزکی عالمی رینکنگ میں بھارت کے ایشان کشن پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں،ابھیشک شرما دوسرے اور صاحبزادہ فرحان تیسرے نمبر پر ہیں۔
صاحبزادہ فرحان کے 883 ریٹنگ پوائنٹس ہیں،دوسری پوزیشن پر موجود بھارتی بیٹر ابھیشک شرما کے 891 پوائنٹس ہیں،دونوں کھلاڑیوں کے درمیان صرف آٹھ پوائنٹس کا فرق رہ گیا ہے,معاذ صداقت کی187درجے لمبی چھلانگ،45ویں نمبرپرآگئے۔
