بالی ووڈ اداکار ٹائیگر شروف پر ممبئی کے علاقے جوہو میں فائرنگ کے واقعے میں ملوث ملزمان کی تصاویر سامنے آگئی ہیں، پولیس نے ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے تحقیقات تیز کردی ہیں۔
بھارتی میڈیا کےمطابق جائےوقوعہ کے قریب لی گئی تصویر میں دو افراد سفید شرٹس میں نظر آرہے ہیں، جن میں سےایک نےپوماکےلوگو والی سیاہ ٹوپی پہن رکھی ہے،پولیس تاحال دونوں افراد کی شناخت معلوم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
پولیس نےفائرنگ میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل بھی برآمد کرلی ہے،جسے ملزمان فرار ہونے سے پہلے اندھیری ریلوے اسٹیشن پر چھوڑ گئے تھے۔ ابتدائی تحقیقات کےمطابق موٹر سائیکل ممبئی میں رجسٹرڈ ہے، حکام اس کے رجسٹریشن ریکارڈ، نمبر پلیٹ، چیسز اور انجن نمبروں کا جائزہ لے رہے ہیں۔
بھارتی میڈیاکاکہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں تین افراد کو واقعے میں ملوث دیکھا گیا،ایک شخص فائرنگ کرتا دکھائی دیا، جبکہ دوسرا بھی گولیاں چلانے کی کوشش کرتا نظر آیا، تیسرا ساتھی موٹر سائیکل پر موجود رہا، جس کے بارے میں شبہ ہے کہ وہ فرار ہونے میں مدد دینے کے لیے تیار تھا۔
پولیس علاقے کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا تجزیہ کرکے ملزمان کی نقل و حرکت کا سراغ لگانے میں مصروف ہے۔
