لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ، مالی مشکلات اور بے روزگاری بچوں کے نان نفقے سے انکار کا جواز نہیں، باپ بچوں کے اخراجات ادا کرنے کا پابند ہے۔
لاہورہائیکورٹ نےبچوں کےنان نفقے اورتحویل سےمتعلق والدکی درخواست خارج کردی،جسٹس شیریں عمران نے کاشف محمود کی درخواست پر فیصلہ جاری کیا، جس میں قرار دیا گیا کہ بےروزگاری اورمالی مشکلات بچوں کے نان نفقے کی ذمہ داری سے بری ہونے کا جواز نہیں بن سکتیں۔
عدالت نے دونوں بچوں کو 35، 35 ہزار روپے ماہانہ خرچہ دینے اور ہر سال اخراجات میں 10 فیصد اضافےکا فیصلہ برقرار رکھا ہے،جبکہ بچوں سے والد کی ملاقات شیڈول کے مطابق کروانے کا حکم بھی بحال رکھا گیا ہے۔
فیصلے کے مطابق بچوں نےماں کے ساتھ رہنے کی خواہش ظاہر کی، جبکہ انکی فلاح و بہبود اور تحویل کو بنیادی اہمیت حاصل ہے،درخواست گزار نےفیملی کورٹ اور سیشن کورٹ کے فیصلوں کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا،تاہم عدالت نے بچوں کی حوالگی سے متعلق درخواست مسترد کر دی۔
