آسٹریلوی ماڈل، سوئم ویئر ڈیزائنر اور گلوکار جسٹن بیبر کی سابقہ گرل فرینڈ سہارا رے 34 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ان کے اہلخانہ نے موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سہارا رے 18 اکتوبر کو اسپتال میں اپنے عزیزوں کی موجودگی میں دنیا سے رخصت ہوئیں۔
سہارا رے نے 2010 کی دہائی کے وسط میں ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھا،جبکہ 2014 میں اپنا سوئم ویئر برانڈ ’سہارا رے سوئم‘ متعارف کرایا،وہ اپنے فیشن اورماڈلنگ کے کام کے ساتھ ساتھ معروف شخصیات سے تعلقات کے باعث بھی خبروں میں رہیں۔
ماضی میں آسٹریلوی گلوکارکوڈی سمپسن کے ساتھ 2015 اورکینیڈین پاپ اسٹار جسٹن بیبر کے ساتھ 2016 میں انکے تعلقات کی خبریں سامنے آئی تھیں۔
ماڈل نے رواں سال جنوری میں بیٹی ’اسنو‘ کو جنم دیا تھا اور وہ سوشل میڈیا پر زچگی کے معمولات شیئر کرتی رہی تھیں، تاہم ان کے انتقال کی وجہ تاحال سامنے نہیں آئی۔
