گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ اب اختلافات نہیں، تمام صوبوں کے ساتھ تعلقات بہتر رکھیں گے۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پورے صوبے کو صاف کریں گے، جہاں تجاوزات ہیں انہیں ختم کیا جائے گا، تجاوزات قائم کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی ہوگی۔ تجاوزات کےخاتمےکےلیےکسی سیاسی شخصیت کی سفارش نہیں چلے گی۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ جہاں جہاں تجاوزات موجود ہیں وہاں کارروائی کی جائے گی، گندم کے حوالے سے رپورٹ آنے پر کارروائی کی جائے گی، شہر میں ٹریفک قوانین نافذ کیے جائیں گے۔
گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ شہریوں کے فائدے کے ترقیاتی منصوبوں پر کام جلد مکمل کریں گے، پیسوں کےلیےشروع کیےگئے منصوبوں کے ذمہ داروں کے خلاف بھی کارروائی ہوگی، پشاور ہائیکورٹ کے سامنے راستہ آج کھول لیں گے۔
انہوں نے کہا کہ لوڈشیڈنگ کےمسئلے پر بھی کام کررہے ہیں، بجلی چوری کے زمانے چلے گئے، ریکوری نہیں ہوگی توبجلی کیسے پیدا ہوگی؟وفاق کے ساتھ صوبے کی کوئی لڑائی نہیں۔
