کرکٹ کی دنیا میں ایک منفرد فارمیٹ ’ٹیسٹ ٹوئنٹی‘ متعارف کرایا جا رہا ہے، جس میں لڑکے اور لڑکیاں الگ الگ اننگز کھیلیں گے، تاہم دونوں کا اسکور ٹیم کے مجموعی اسکور میں شامل ہوگا۔
یہ ٹورنامنٹ 14 سے 29 نومبر 2026 تک سری لنکا کےشہرکولمبو میں منعقد ہوگا،منتظمین کےمطابق ایونٹ میں 13 سے 21 سال کی عمر کے 160 نوجوان کرکٹرز حصہ لیں گے،جنہیں چار براعظمی ٹیموں میں تقسیم کیا جائے گا،ہر ٹیم میں 20 لڑکے اور 20 لڑکیاں شامل ہوں گے۔
اس فارمیٹ میں لڑکے اپنی نوعیت کے مقابلوں میں لڑکوں کے خلاف، جبکہ لڑکیاں لڑکیوں کے مدمقابل ہوں گی۔ میچ کا فیصلہ دونوں کی اننگز کے مجموعی اسکور کی بنیاد پر کیا جائے گا۔
ہر میچ 80 اوورز پر مشتمل ہوگا، جس میں پہلے 40 اوورز دن کے وقت سرخ گیند اور روایتی سفید لباس میں کھیلے جائیں گے، جبکہ بقیہ 40 اوورز فلڈ لائٹس میں سفید گیند اور رنگین لباس کے ساتھ ہوں گے۔
کولمبو کے سنہالیز اسپورٹس کلب میں ہونے والے اس ایونٹ کا فائنل 29 نومبر کو شیڈول ہے، تمام میچز سونی اسپورٹس نیٹ ورک پر براہِ راست نشر کیے جانے کی توقع ہے۔
