امریکا کی جانب سے ایران سے متعلق نئی پابندیاں عائد کردی گئیں۔
امریکی محکمہ خزانہ کےمطابق ایران کے ایوی ایشن شعبےکی معاونت پر 36 اداروں اور افراد پر پابندیاں عائدکیں،امریکی مالیاتی ادارے ایرانی ایوی ایشن شعبےکی معاونت کرنیوالےنیٹ ورکس کی اطلاع دیں، ایران کا ایوی ایشن شعبہ ہتھیاروں اور غیر قانونی سامان کی منتقلی کیلئے استعمال ہوتا ہے۔
امریکی محکمہ خزانہ کاکہنا ہےکہ ایرانی ایئرلائن مہان ایئر کی معاونت کرنےوالی کمپنیوں پربھی پابندیاں عائد کیں،ایران سے متعلق 3 فضائی اجازت نامےمعطل کرتے ہیں،ایران سے کاروبارکرنیوالی ایئرلائنز کو عالمی مالیاتی نظام سے خطرہ ہے۔
امریکی محکمہ خزانہ کےمطابق ایرانی ایئرلائنزکوسہولت فراہم کرنے والوں کوسنگین نتائج بھگتنا ہوں گے، ایرانی ایوی ایشن شعبےکی معاونت کرنےوالوں کوجوابدہ ٹھہرایا جائےگا،پابندیوں کامقصد ایرانی حکومت اور پاسدارانِ انقلاب کی مالی معاونت کےذرائع بندکرناہے۔
