ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی امریکی اڈوں پر حملے حق دفاع کے تحت کئے گئے۔ ایران کو دفاع پر مورد الزام ٹھہرانا سراسر غلط ہے۔ امریکا کے حالیہ حملوں نے چند ماہ کی تمام سفارتی کوششوں کو بے سود بنا دیا۔
ایک بیان میں ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ امریکا کو اڈے دینے والے ممالک کو جواب دینا چاہیے۔
اسماعیل بقائی نے کہا کہ اقوام متحدہ مسلسل ایران کے موقف کو نظر انداز کررہا ہے۔ عالمی قوانین کی خلاف ورزی پر اصل ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔ اقوام متحدہ کو خلیج فارس کا درست نام استعمال کرنا چاہیے۔
ایرانی نائب وزیرخارجہ کاظم غریب آبادی نے سوشل میڈیا بیان میں کہا سپریم لیڈر یا رہنماؤن کو نشانہ بنانے پردشمن کو سخت جواب دیا جائیگا۔ ایرانی قیادت پر حملے کی صورتحال میں فیصلہ کن ردعمل یقینی بنائیں گے۔ پارلیمنٹ اور سپریم کونسل کو فوری طور پر قانون سازی کرے۔ پارلیمنٹ فیصلہ ردعمل دینے کا قانون منظور کرے۔
