امریکا کی ریاست کیلیفورنیا کے جنوبی علاقے میں فضائیہ کا بی 52 بمبار طیارہ گر کرتباہ ہوگیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق طیارے نے پرواز بھری ہی تھی کہ صحرائی علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا۔ حادثے میں 8 افراد ہلاک ہوگئے۔ بوئنگ کمپنی کے بی ففٹی ٹو طیارے میں عام طور پر پانچ اہلکاروں پر مشتمل عملہ ہوتا ہے۔
ایڈورڈز ایئرفورس بیس کے قریب پیش آئے حادثے کے مقام اور وہاں سے اٹھتے دھوئیں کی بنیاد پر عینی شاہدین کا دعویٰ ہے کہ طیارے میں کچھ نہیں بچا۔ فوج کی جانب سے یہ نہیں بتایا گیا کہ آیا طیارے میں بم بھی موجود تھے یا نہیں۔
انیس سو پچپن سے امریکی ایئرفورس کے زیر استعمال یہ طیارہ روایتی اور نیوکلیئر دونوں ہی اقسام کے ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
