امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق امریکی فوجی میجر نڈال حسن کو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کی منظوری دے دی۔
امریکی محکمہ دفاع کےمطابق دفاعی سیکریٹری پیٹ ہیگستھ کی سفارش پرصدرٹرمپ نےسزا کی منظوری دی،جبکہ پھانسی کی تاریخ اور مقام کا فیصلہ آرمی سیکریٹری کریں گے۔
نڈال حسن نے 2009 میں ٹیکساس کےفورٹ ہڈ فوجی اڈے پرفائرنگ کرکے 13 افراد کو ہلاک اور 30 سے زائد کو زخمی کیا تھا۔ سابق فوجی ماہرِ نفسیات نڈال حسن کو 2013 میں فوجی عدالت نے سزائے موت سنائی تھی۔
اگر سزا پر عملدرآمد ہوتا ہے تو یہ 1961 کے بعد امریکی فوج کی جانب سے پہلی پھانسی ہوگی۔ تاہم فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے فوجی پھانسی اس سے بھی زیادہ عرصے بعد ہوگی، کیونکہ 1961 کی آخری فوجی پھانسی پھانسی کے ذریعے دی گئی تھی۔
