امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کے ہتھیاروں اور گولہ بارود کے ذخائر کم ہونے سے متعلق میڈیا رپورٹس مسترد کردی۔
امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل سےگفتگومیں صدر ٹرمپ نےکہا کہ امریکا کے پاس دنیا کے کسی بھی ملک سے زیادہ گولہ بارود موجود ہے اوراسکی مقدار ضرورت سے کہیں زیادہ ہے،امریکی دفاعی صلاحیتوں کے بارے میں گردش کرنے والی تشویش درست نہیں۔
امریکی صدر کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب سی این این نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ جنرل ڈین کین نے صدر ٹرمپ کو خبردار کیا ہے کہ امریکا کے ہتھیاروں کے ذخائر تیزی سے کم ہورہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق خطے میں طویل فوجی مہم کے باعث امریکی ہتھیاروں کے ذخائر پر دباؤ بڑھنے اور وسیع خطرات پیدا ہونے کا خدشہ بھی موجود ہے۔
