ایرانی پالیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی نے آبنائے ہرمز سے متعلق بل کی منظوری دے دی۔
ایرانی پارلیمنٹ کی نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کےسربراہ ابراہیم عزیزی نے کہا یہ بل رہبرِ انقلاب کی ہدایات اور حکومتی اداروں کی آرا کی بنیاد پر تیار کیاگیا،بل کا مقصد قومی مفادات کا تحفظ اورخلیج فارس کی سلامتی کو یقینی بنانا ہے۔
دوسری جانب امریکی سینٹرل کمانڈ کی جانب سےکہا گیا ہےکہ ایران پر عائد بحری ناکہ بندی پر عمل درآمد جاری ہے،مشرقِ وسطیٰ میں 20 سے زائد جنگی بحری جہاز تعینات کیے گئے ہیں،بحری ناکہ بندی دوبارہ نافذ ہونے کے بعد سے 55 تجارتی جہازوں کا رخ موڑا گیا،وارننگ نظر انداز کرنے پر 2 جہازوں کو ناکارہ بنایا گیا۔
