ایس آئی ایف سی کی مؤثر سہولت کاری کی بدولت حکومت آزاد جموں و کشمیر (اے جے کے) نے کان کنی کی لیزز( Leases) کے اجرا کو دوبارہ شروع کر دیا ہے، جو مارچ ۲۰۲۴ سے گزشتہ دو سال سے معطل تھا۔
یہ معاملہ جولائی ۲۰۲۵ سے ایس آئی ایف سی فورم کے زیرِ غور رہا، جس کے نتیجے میں بروقت حل اور معدنی لیزز کے اجرا پر عائد پابندی کا خاتمہ ممکن ہوا۔
اس پیش رفت سے سرمایہ کاری کے مواقع کھلنے، معدنی شعبے کی سرگرمیوں میں تیزی آنے اور آزاد کشمیر میں اقتصادی ترقی میں نمایاں کردار ادا کرنے کی توقع ہے، جس کے ذریعے معدنی تلاش اور ترقیاتی سرگرمیوں کو دوبارہ فروغ ملے گا۔
.
