مارول اسٹوڈیوز کی بلاک بسٹر فلم ’ایونجرز: اینڈ گیم‘ نے دوبارہ تاریخ رقم کردی اور دنیا کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی۔
تقریباً پانچ سال بعدمارول کی بلاک بسٹر فلم نےایک بارپھرعالمی باکس آفس پر برتری حاصل کرلی ہے، 2019 میں ریلیز ہونے والی فلم نے دوبارہ سینما گھروں میں نمائش کے بعد دنیا بھر سے مجموعی طور پر دو ارب 93 کروڑ ڈالر کما لیے،یوں اس فلم نے جیمز کیمرون کی فلم ’اوتار‘ کو پیچھے چھوڑ دیا۔
