ایک سو انتالیسویں کینٹن فیئر کے پہلے مرحلے کی آف لائن نمائش 19 اپریل کو ختم ہو گئی۔ پہلے مرحلے کی نمائش میں چین کے جدید صنعتی نظام کی تخلیقی کامیابیاں پیش کی گئیں اور غیر ملکی خریداروں کی تعداد کا ایک نیا ریکارڈ قائم ہوا ، جس سے چین کی غیر ملکی تجارت کی لچک اور توانائی کی بھرپور عکاسی ہوئی۔
موجودہ کینٹن فیئر کے پہلے مرحلے کی نمائش کا رقبہ پانچ لاکھ بیس ہزار مربع میٹر تھا ۔ نمائش میں اے آئی ذہین آلات، ڈرونز اور نیو انرجی گاڑیوں سمیت نئی مصنوعات پیش کی گئیں ، جو انٹیلیجنٹ مینوفیکچرنگ، نیو انرجی، اور اعلی درجے کے سازو سامان سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھتی ہیں ، جو چین کے جدید صنعتی نظام کی جدت طرازی اور ترقی کی صلاحیت کو مکمل طور پر ظاہر کرتی ہیں۔ موجودہ نمائش میں 324 نئی پراڈکٹس کی لانچنگ کی گئی ، جس سے کمپنیوں کو موثر رابطہ سازی کا پلیٹ فارم فراہم ہوا ۔ انیس اپریل کی شام پانچ بجے تک، 216 ممالک اور خطوں سے 1 لاکھ 67 ہزار غیر ملکی خریداروں نے نمائش میں شرکت کی، جو پچھلی نمائش کے مقابلے میں 5.9 فیصد زیادہ ہے۔
رواں سال کینٹن فیئر کے دوسرے مرحلے کی آف لائن نمائش کا موضوع "معیاری گھریلو سامان ” ہے، جو 23 سے 27 اپریل تک منعقد کی جائے گی۔

