امریکی نائب صدر جےڈی وینس کا کہنا ہے کہ تجارتی جہازوں پر حملے بند ہونے تک ایران سے مذاکرات نہیں ہوں گے، ایران کو تجارتی جہازوں پر فائرنگ روکنا ہوگا۔
میڈیا سے گفتگو میں جے ڈی وینس نے کہا کہ جےڈی وینس کا کہنا تھا کہ امریکا بڑی تعداد میں تجارتی جہازوں کو تحفظ فراہم کر رہا ہے، گزشتہ رات 15 ملین بیرل تیل آبنائے ہرمز سے گزرا، بحری آمدورفت محفوظ نہ رہی تو عالمی توانائی بحران آسکتا ہے۔
امریکی نائب صدر نے کہا کہ ایران کے خلاف تمام آپشنز میز پر ہیں، اقتصادی، فوجی، سفارتی دباؤ اور خفیہ کارروائیوں کے آپشنز موجود ہیں۔ امریکا نے ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کے لیےکارروائی کی، چین ایران پر دباؤ ڈالنے میں امریکا سے تعاون کے لیے تیار ہے۔
