بلوچستان میں سیکیورٹی فورسزکی جانب سے آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں،چاغی کے علاقے دالبندین میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 2 مطلوب دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
سیکیورٹی ذرائع کاکہنا ہےکہ فورسز نےدہشتگردوں کےٹھکانوں کومؤثر اندازمیں نشانہ بنایا،ہلاک دہشتگرد کوئٹہ تفتان شاہراہ پرمسافروں میں خوف و ہراس پھیلانے میں ملوث تھے، وہ شاہراہ پر تجارتی گاڑیوں اور بسوں کو نذرِ آتش کرکےملکی معیشت کو بھی نقصان پہنچا رہے تھے۔
سیکیورٹی ذرائع کےمطابق فورسز بلوچستان سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔ ملک سے آخری دہشتگرد کے خاتمے تک ان کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔
