درجنوں اسرائیلی جنگی طیاروں کی پیر کو ایرانی سرحدوں تک فضائی پرواز کا انکشاف ہوا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے رات گئے ایک مبینہ فوجی مشق کے دوران ایران کی جانب پرواز کی ہے۔ اسرائیلی جنگی طیاروں نے شام اور عراق کاراستہ اختیار کیا۔
رپورٹ کے مطابق فضائی مشق کا مقصد ایران کو طاقت دکھانا اور حملے سے روکنا تھا، اسرائیل نے امریکا فضائی مشق سے متعلق کو پہلے ہی آگاہ کردیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیل کو معلوم تھا کہ ایرانی فضائی دفاعی نظام اس پرواز کا پتا لگا لیں گے، اسرائیل کو امید تھی کہ ایران جنگی طیاروں کو نشانہ بنائے گا، اگر ایران طیاروں کو نشانہ بناتا تو اسرائیل کو حملوں کا جواز مل سکتا تھا۔
دوسری جانب، گزشتہ روز اسرائیلی وزیرِ اعظم بنجمن نیتن یاہو نے اپنے ایک بیان میں انکشاف کیا تھا کہ انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ایرانی حکومت کے خاتمے کی اہمیت پر تفصیلی گفتگو کی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اسرائیل خطے میں ایرانی حکومت کے خاتمے کے عمل کو مکمل کرنا چاہتا ہے۔
