شیخوپورہ موٹروے پر ایلیٹ فورس کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا،جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار شہید اور چار زخمی ہوگئے۔
شہید اہلکاروں میں کانسٹیبل ڈرائیور اصغرعلی اور ایلیٹ کانسٹیبل نوید افضل شامل ہیں،آئی جی پنجاب نے اہلکاروں کی شہادت پرگہرے دکھ اورافسوس کااظہارکرتےہوئےایڈیشنل آئی جی ایلیٹ پولیس فورس سے رپورٹ طلب کرلی۔ آئی جی پنجاب نے زخمی اہلکاروں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی۔
آئی جی پنجاب کاکہنا ہےکہ فرض کی ادائیگی کےدوران جانیں قربان کرنے والےجوان محکمہ پولیس کا فخر ہیں، شہدا کے اہلخانہ کوتنہانہیں چھوڑا جائےگا،شہید اہلکاروں کی نمازِ جنازہ پولیس لائنزجہلم میں ادا کی جائےگی۔
