بالی ووڈ کی معروف اسٹار جوڑی دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے مذہبی تہوار کے موقع پر اپنی دوسری بیٹی کے نام کا اعلان کردیا۔
سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی پوسٹ میں اداکار جوڑے نے بتایا کہ انہوں نے اپنی بیٹی کا نام دُوی پڈوکون سنگھ رکھا ہے۔
جوڑے نے بیٹی کی پیدائش کے بعد پہلی بار مداحوں کے ساتھ اپنی فیملی کی خصوصی تصاویر بھی شیئر کیں، جنہیں سوشل میڈیا پر بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔
بیٹی کے نام کے اعلان اور تصاویر سامنے آنے کے بعد بالی ووڈ شخصیات اور مداحوں کی جانب سے دیپیکا اور رنویر کو مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔
