روسی فوج نے یوکرین کے دارالحکومت کیف پر بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں دو رہائشی عمارتوں کو نقصان پہنچا۔
یوکرینی حکام کےمطابق روسی فضائی حملے کے نتیجے میں کیف کی دو رہائشی عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔ حملے کے بعد مختلف علاقوں میں سائرن بجائے گئے جبکہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
روسی حملے کے بعد یوکرین نے بھی جوابی کارروائی کی،روس کے ساراتوف ریجن میں یوکرینی ڈرون حملے کےنتیجےمیں متعدد افراد زخمی ہوگئے،حکام کےمطابق حملوں کے بعد متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
