روس نے یوکرین کے دارالحکومت کیف پر ایک بڑا فضائی حملہ کرتے ہوئے میزائلوں اور ڈرونز کی بارش کر دی، جس کے نتیجے میں شہر کے متعدد علاقے زور دار دھماکوں سے گونج اٹھے۔
یوکرینی حکام کے مطابق حملے میں کم از کم 9 افراد ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں، حملوں کے باعث کئی عمارتوں، رہائشی علاقوں اوردیگرتنصیبات کو نقصان پہنچا،جبکہ امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔
فضائی حملوں کے دوران یوکرین کے فضائی دفاعی نظام نے متعدد روسی میزائلوں اور ڈرونز کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا، تاہم کئی حملے اپنے اہداف تک پہنچنے میں کامیاب رہے۔ حملے کے بعد دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں آگ بھڑک اٹھی اور شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
