یمن کے حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے، دارالحکومت ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حملے میں ایک پاکستانی شہری شہید جبکہ گیارہ افراد زخمی ہوگئے۔
سعودی سول ڈیفنس کےمطابق حملےکےبعد ایئرپورٹ کےٹرمینل فورمیں آگ بھڑک اٹھی،جس کے باعث فلائٹ آپریشن معطل کردیاگیا،سعودی ٹی وی نےحملےکی فوٹیج بھی جاری کردی،حملے کے وقت عمرہ زائرین بورڈنگ میں مصروف تھے۔
گزشتہ روز بھی کنگ خالد ایئرپورٹ پرحملے میں 13 افراد جاں بحق اور تین سو نو زخمی ہوئے تھے،جاں بحق افراد میں بنگلادیش کے ایک مفتی سمیت مصر،اردن، فلسطین، شام، سوڈان، امریکا اور بھارت کے شہری شامل تھے۔
دوسری جانب سعودی اتحاد نےریاض کی فضا میں کروزمیزائل تباہ کرنےکا دعویٰ کیا ہے،اتحاد کے ترجمان کے مطابق دمام میں شاہ فہد ایئرپورٹ کو بھی ایک بارپھرنشانہ بنایاگیا،تاہم پروجیکٹائل حملے میں فوری طور پرکسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
سعودی شہرخمیس مشیط میں بھی بیلسٹک میزائل داغے جانے کی اطلاع ہے،جسے اتحادی فوج نے فضا میں ہی تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
