سعودی عرب کے شہر طائف میں موسلادھار بارش نے سیلابی صورتحال پیدا کردی،بارش کے بعد نشیبی علاقوں میں پانی داخل ہوگیا جبکہ متعدد سڑکیں بھی زیرِ آب آگئیں۔
سعودی میڈیا رپورٹس کےمطابق طائف کے مختلف علاقوں،خصوصاً الوسام میں بارش کے بعد سیلابی ریلوں کی شدت دیکھی گئی، جہاں متعدد گاڑیاں پانی کے تیز بہاؤ کی زد میں آکر بہہ گئیں۔
سعودی محکمہ موسمیات نے مکہ مکرمہ ریجن اور طائف کےبعض علاقوں کے لیے ریڈ الرٹ جاری کرتے ہوئے موسلادھار بارش،تیز ہواؤں، گرج چمک اور سیلابی ریلوں سے خبردار کیا ہے۔
ادھرمکہ مکرمہ میں بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے،حکام نے شہریوں اور مقیم افراد کو احتیاط برتنے اور وادیوں، سیلابی گزرگاہوں اور پانی جمع ہونے والے مقامات سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔
