مراکش میں پہلی بار خاتون حکومت کی سربراہ بن گئی ہیں،شاہ محمدششم نے فاطمہ الزہرا المنصوری کونئی حکومت بنانے کی ذمہ داری سونپ دی۔
فاطمہ الزہرا المنصوری مراکش کی تاریخ میں وزیراعظم کےعہدے پر فائز ہونے والی پہلی خاتون ہیں،انکی جماعت،آتھنٹیسٹی اینڈ ماڈرنٹی پارٹی نے 23 ستمبر کے پارلیمانی انتخابات میں سب سے زیادہ 97 نشستیں حاصل کی تھیں۔
شاہ محمد ششم نے آئین کے آرٹیکل 47 کےتحت المنصوری کو حکومت تشکیل دینےکی دعوت دی ہے،اب انہیں مخلوط حکومت کی تشکیل کیلئے دیگر سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کرنا ہوں گے۔
