مکہ اتحاد کی اسٹریٹجک کمیٹی کا انتہائی اہم اجلاس آج سعودی دارالحکومت ریاض میں ہونے جارہا ہے جس میں پاکستان سعودی عرب اور ترکیہ کے سول اور عسکری نمائندے شریک ہوں گے۔
ترکیہ کی وزارت خارجہ کے مطابق ترک وزیرخارجہ حاقان فیدان، وزیر دفاع اور چیف آف جنرل اسٹاف جنرل بھی شریک ہوں گے ۔ مشرق وسطیٰ میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ حوثیوں کے حملوں سے متعلق صورتحال بھی زیربحث آئے گی۔
اجلاس میں آئندہ کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔ سعودی عرب کی موجودہ سکیورٹی صورتحال اور زمینی حقائق کا جائزہ لیا جائے گا۔ پاکستان اور ترکیہ سعودی عرب کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کریں گے۔
