مکہ مکرمہ میں غلافِ کعبہ کی تبدیلی کی روح پرور اور پروقار تقریب منعقد ہوئی۔
کسوہ فیکٹری کے 250 ماہرین اورحرمین شریفین کی انتظامیہ کے اہلکاروں نے غلاف کی تبدیلی کے عمل میں حصہ لیا،نیا غلاف چڑھانے کا مرحلہ تقریباً چار گھنٹوں میں مکمل کیا گیا۔
غلافِ کعبہ کی تبدیلی کےدوران مسجد الحرام میں زائرین معمول کےمطابق طواف اور عبادات میں مصروف رہے۔
یاد رہےکہ 2022 سے غلافِ کعبہ کی سالانہ تبدیلی کی تقریب نئے اسلامی سال کے پہلے روز منعقد کی جا رہی ہے
