غزہ معاہدہ اسرائیلی انخلا سے مشروط، حماس نے غیر مسلح ہونے سے انکار کر دیا۔
حماس کےسینئر رہنما غازی حمد نےکہاکہ اسرائیلی افواج کےغزہ سےمکمل انخلا سے قبل غیرمسلح ہونےکا عمل شروع نہیں کیاجائےگا،ہتھیاروں کامعاملہ اسرائیلی انخلا اورغزہ کی تعمیرِنو سےمنسلک ہے،اسرائیل اپنی ذمہ داریاں پوری کرےگا تو ہی معاہدےپرعمل درآمد ممکن ہوگا۔
انہوں نےکہاکہ اسلحے کےمعاملے میں اسرائیل کا کوئی کردار نہیں ہوگا اورغیرمسلح ہونے کے عمل کی نگرانی ایک قومی کمیٹی کرے گی۔
غازی حمد نےمصر،قطر اورترکیہ کی ثالثی اورسفارتی کوششوں پر اظہارِتشکر کرتےہوئےکہا کہ حماس نے مذاکرات کے دوران فلسطینی عوام کے حقوق کے تحفظ کی بھرپور کوشش کی۔
