ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکا کی جانب سے مزید پابندیاں عائد کرنے پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
عباس عراقچی نے کہا کہ پابندیوں اور جنگ سے مقاصد حاصل نہ ہونے کے بعد امریکا نے مسئلے کا انوکھا حل تلاش کیا ہے، اور وہ مزید پابندیاں عائد کرنا ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایران کے خلاف جنگ کے نتائج امریکا کے لیے تباہ کن رہے، 47 سال کی پابندیوں کے بعد امریکا نے اسرائیل کی خاطر ایران کے خلاف جنگ کی۔
انہوں نے کہا کہ جنگ کے باعث امریکا کی عالمی ساکھ کو بھی بری طرح نقصان پہنچا ہے۔ تہران کے خلاف امریکی معاشی دباؤ اور پابندیوں میں حالیہ عرصے کے دوران مزید اضافہ ہوا ہے۔
دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ٹومی پیگوٹ کا کہنا ہے کہ ایران کے مالی وسائل ختم کرنے کی مہم سے پیچھے نہیں ہٹیں گے،امریکا ایران کے خلاف معاشی مہم جاری رکھے گا۔
