پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحدی علاقے گلستان سیکٹر پر افغان جارحیت کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا جس دوران متعدد افغان طالبان ہلاک ہو گئے ۔
ذرائع کے مطابق پاکستانی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے پاکستانی حدود میں داخل ہونے اور جارحیت کی کوشش پر موثر جوابی کارروائی کی گئی ۔ سیکیورٹی فورسز اور افغان طالبان کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ وقفے وقفے سے تاحال جاری ہے ، سرحدی علاقے میں سیکیورٹی فورسز مکل طور پر چوکس ہیں ۔
