چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان لن جیئن نے معمول کی پریس کانفرنس کی۔ انڈونیشیا میں 15 اگست کو آنے والے 7.7 شدت کے زلزلے اور درجنوں افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر ترجمان نے کہا کہ چین انڈونیشیا میں زلزلے سے پیدا ہونے والی صورتحال پر توجہ دے رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ چین زلزلے میں جاں بحق افراد کے حوالے سے گہرے دکھ کا اظہار کرتا ہے اور جاں بحق افراد کے اہل خانہ اور زخمیوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتا ہے۔ چین انڈونیشیا کی ضروریات کے مطابق مثبت معاونت فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔
