چینی وزارت تجارت کے ترجمان حہ یا دونگ نے یومیہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ چین اور یورپی یونین کے درمیان اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں رابطے کا عمل ہموار انداز میں جاری ہے۔9 جون کو،چین کے نائب وزیر تجارت اور بین الاقوامی تجارتی مذاکرات کے نائب نمائندے لنگ جی نے یورپی کمیشن کے ڈائریکٹوریٹ جنرل برائے تجارت و اقتصادی سلامتی کے ڈائریکٹر جنرل یورگنسن کے ساتھ مذاکرات کیے۔اس دوران چین اور یورپی یونین کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق مشاورتی میکانزم کے مختلف امور پر جامع اور تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا اور آئندہ متوقع وزارتی سطح کے مذاکرات کی تیاریوں پر بھی گفتگو ہوئی۔مذاکرات کے دوران یورپی یونین نے واضح کیا کہ تجارتی جنگ اس کی چین سے متعلق پالیسی کا مقصد نہیں ہے اور وہ چین کے ساتھ تعمیری مکالمے کو مثبت انداز میں دیکھتی ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ چین یورپی یونین کے ساتھ مذاکرات اور مشاورت کے ذریعے اختلافات کو مناسب انداز میں سنبھالنے، تجارتی تنازعات کے حل اور عملی تعاون کو فروغ دینے کے لیے تیار ہے تاکہ چین اور یورپی یونین کے درمیان اقتصادی و تجارتی تعلقات کی صحت مند، مستحکم اور پائیدار ترقی کو یقینی بنایا جا سکے۔
