امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے مشیروں کو ایران کے خلاف طویل المدتی بحری ناکہ بندی کی ہدایت کردی۔
رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کی معیشت اور تیل کی برآمدات پر دباؤ جاری رکھا جائے، ایران بندرگاہوں سے آنے جانے والی شپنگ کو روکا جائے۔
ترجمان امریکی سینٹ کام کے مطابق امریکی ناکہ بندی سے ایران کی سمندری تجارت متاثر ہوئی، امریکی افواج ایران آنے اور جانے والی تجارت کو روک رہی ہیں۔ چاہ بہار بندرگاہ پر جہازوں کی بڑی تعداد جمع ہے، چاہ بہار پر 5 جہاز ہوتے تھے،اب یہ تعداد بڑھ کر 20 سے زائد ہوگئی۔
دوسری جانب ایران نے یواین سیکرٹری جنرل کو خط میں امریکی ناکہ بندی کی مذمت کرتے ہوئے ایرانی جہازوں کو روکنا اور اثاثے ضبط کرناسمندری قزاقی قرار دیدیا۔
ایرانی مندوب نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ امریکا تحویل میں لیے گیے جہاز چھوڑنے کا حکم دے، امریکی اقدام کی علاقائی اور عالمی سیکیورٹی پرسنگین اثرات مرتب ہو سکتے ہیں، واشنگٹن کو ان اقدامات کے نتائج کی مکمل ذمہ داری اٹھانی ہوگی۔
