گوادر میں سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کی جانب سے تعمیراتی کمپنی کے خالی کیمپ پر حملے کی کوشش ناکام بنا دی۔
گوادر میں سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کی جانب سے تعمیراتی کمپنی کے خالی کیمپ پر حملے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے تین دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے خالی کیمپ کو نشانہ بنانے کی کوشش ناکام بنائی۔ اس دوران مزید تین دہشت گردوں کو گھیرے میں لیے جانے کی اطلاع ہے۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ دہشتگردوں کے خلاف برسرِپیکار سیکیورٹی فورسز کے بہادرسپوتوں پر فخر ہے، پوری قوم دہشت گردی کے خلاف یکجان اور سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے۔ دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے مکمل خاتمے تک آپریشنز جاری رہیں گے۔
