گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے خیبرپختونخوا پولیس شہدا کیلئے پیکج کا اعلان کردیا۔
گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نےخیبرپختونخوا پولیس کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ شہدا پیکج میں کانسٹیبل سے لے کر افسران تک پیکج بڑھادیا گیا ہے۔ شدید زخمی اہلکاروں کے معاوضے میں بھی نمایاں اضافہ کردیاگیا۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ زخمی اہلکاروں کا معاوضہ 5 لاکھ سےبڑھاکر 50 لاکھ تک کردیا گیا، مستقل معذوری پر 50 لاکھ روپےمعاوضہ دیاجائے گا۔
شہداپیکج، کانسٹیبل سے انسپکٹرتک معاوضہ ایک کروڑ 10 لاکھ سے بڑھاکرایک کروڑ70 لاکھ روپےکردیا، ڈی ایس پی،اے ایس پی رینک کے شہدا کا معاوضہ ایک کروڑ 60 لاکھ سے بڑھاکر ڈھائی کروڑ روپے کردیا۔
گریڈ18اور19کےشہدا کا معاوضہ 2کروڑ10لاکھ سےبڑھاکر3کروڑروپے کردیا، گریڈ20اور زائدکے شہداکا معاوضہ2 کروڑ10لاکھ سے بڑھاکر ساڑھے 3کروڑ روپے کردیا۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس کی تنخواہیں باقی صوبوں کی تنخواہوں سے بہتر ہونی چاہیے، پولیس نفری کی کمی دور کرنے کیلئے خالی آسامیوں پر بھرتیوں کا عمل تیز کیا جائے گا۔
