سعودی وزارتِ حج و عمرہ کےمطابق سال 2025 کے دوران ایک کروڑ 80 لاکھ عمرہ زائرین سعودی عرب پہنچے، جو اب تک کی ریکارڈ تعداد ہے۔
وزارت کےمطابق عمرہ زائرین کی تعداد کے لحاظ سےمصرپہلے، پاکستان دوسرے اور انڈونیشیا تیسرے نمبر پر رہا، جبکہ مجموعی طور پر 10 ممالک سے بڑی تعداد میں زائرین نے عمرے کی سعادت حاصل کی۔
اعدادوشمار کےمطابق ایک کروڑ 60 لاکھ افراد نے مدینہ منورہ میں مسجد نبوی ﷺ پرحاضری دی،رپورٹ کے مطابق مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں 87 تاریخی اورثقافتی مقامات زائرین کے لیےکھولے گئے،جبکہ 2025 کے دوران ان مقامات پر 5 کروڑ 50 لاکھ سے زائد وزٹس ریکارڈ کیے گئے۔
