چائنا میڈیا گروپ کی میزبانی میں چین کے صوبے زے جیانگ کے شہر ہانگ چو میں 22ویں چینی بین الاقوامی اینیمیشن فیسٹیول کے "گولڈن منکی کنگ ایوارڈ ” کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں ” دی لیجنڈ آف حے 2″، ” یاؤ: چینی لوک کہانیاں 2″ اور ” وین وی ور گراس” (When We Were Grass) سمیت 36 تخلیقات کو ایوارڈز سے نوازا گیا۔
‘گولڈن منکی کنگ ایوارڈز’ کو ‘چین کی اینیمیشن صنعت کا اعلیٰ ترین اعزاز قرار دیا جاتا ہے۔رواں سال کے مقابلے میں چین، امریکہ، فرانس، برطانیہ، سنگاپور، جرمنی، اٹلی، روس، جنوبی افریقہ اور ارجنٹینا سمیت 20 ممالک اور خطوں سے ہزاروں اینیمیشن تخلیقات شریک ہوئیں۔
‘گولڈن منکی کنگ ایوارڈ ‘ کے تحت تخلیقی اور صنعتی تعاون کے فروغ کے لیے ایک خصوصی ” کراس اوور کوآپریشن اجلاس” بھی 16 جون کو منعقد ہوا۔ اجلاس میں 18 منصوبوں کے لیے تعاون کی مفاہمتی دستاویزات کی توثیق کی گئی، جن میں اینیمیشن ڈیویلپمنٹ، آئی پی تعاون، ڈیجیٹل پبلشنگ اور تجارتی مصنوعات کی تیاری سمیت مختلف شعبے شامل تھے۔ ان منصوبوں کی مجموعی مالیت تقریباً 50 ملین یوان بتائی گئی ہے۔
