ایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز میں محفوظ بحری گزرگاہ یقینی بنانے پر اتفاق ہوگیا۔
ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ دورہ عمان کے دوران عمانی حکام سےعلاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا، آبنائے ہرمز میں محفوظ بحری گزرگاہ یقینی بنانے پر اتفاق ہوا۔ علاقائی استحکام اور تعاون کے فروغ کیلئے مشترکہ کوششوں پر زور دیا گیا۔
ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ عمان کی پر تپاک میزبانی کا شکرگزار ہوں، ہمارے پڑوسی ہماری ترجیح ہیں۔
دوسری جانب عمانی وزیرِ خارجہ بدر ابوسعيدی نے ایک بیان میں کہا کہ ایرانی ہم منصب سےآبنائے ہرمز کے حوالے سے نتیجہ خیز بات چیت کی، پڑوسی ہونے کی وجہ سے ساحلی راستوں کی حفاظت مشترکہ ذمہ داری ہے۔
دوسری جانب پاکستان کے ذریعے ایران کی نئی تجویز امریکا کو موصول ہوگئیں۔ تجاویز کے مطابق پہلے آبنائے ہرمز کھولنے اور بحری ناکہ بندی ختم کرنے پر معاہدہ کیا جائے۔ جوہری مذاکرات بعد میں کیے جائیں۔
