امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ یہ خبر بھی جھوٹی ہے کہ امریکا ایران کو 300 ملین ڈالر ادا کر رہا ہے، یہ من گھڑت خبر ڈیموکریٹس کی جانب سے پھیلائی گئی ہے۔
ایک بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران نے اتفاق کر لیا ہے کہ وہ کبھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرے گا، وعدوں پر عملدرآمد سے پہلے ایران کو پابندیوں میں ریلیف نہیں ملے گا، ایران کے معاملے پر اتحادیوں سے مدد کی ضرورت نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایران کے پاس اب جوہری ہتھیار نہیں ہوگا، ایران کے ساتھ ہمارے تعلقات اچھے ہونے کی امید ہے، اہم بات یہ ہے کہ تیل کی قیمت گر رہی ہے، اسٹاک اوپر جارہے ہیں، دستخط کے بعد ایران ڈیل کا مسودہ جاریں کریں گے۔ جمعہ کو آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھول دیا جائے گا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ آبنائے ہرمز پر جہازوں کی نقل و حرکت شروع ہوگئی ہے، تیل سے لدے کئی جہاز آبنائے ہرمز سے باہر نکل رہے ہیں، بحری جہاز جنوبی راستہ اختیار کررہے ہیں جو محفوظ ہے۔
