ایران کی 7 روزہ تجاویز پر امریکا کا ردعمل سامنے آگیا۔
عرب میڈیا کےمطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے دوحہ میں قطری ثالثوں سے ملاقات کی، جہاں انہیں امریکی جواب موصول ہوا۔
عباس عراقچی آج امریکی جواب پر اپنی قیادت سے مشاورت کریں گے،دونوں ملکوں میں اختلافات تجاویز پر نہیں ان پر عملدرآمد کی ترتیب پر ہے۔
اس سےقبل امریکی صدر نےمیڈیا سے گفتگو میں کہا معلوم نہیں ایران ابھی ہتھیارڈالےگا یا نہیں لیکن انکی حالت بہت خراب ہے۔
دوسری جانب ایرانی قومی سلامتی کےسیکرٹری محسن رضائی نے کہا کہ ٹرمپ ایسے دلدل میں پھنس چکے ہیں، جہاں وہ مذاکرات کر سکتے ہیں نہ جنگ، اس لیے ناکہ بندی کا سہارا لے رہے ہیں۔
