پاکستانی اداکارہ صبا قمر اور بھارتی اداکارہ و انٹرنیٹ پرسنیلیٹی راکھی ساونت کی دبئی میں ملاقات کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
صبا قمر ایک تقریب میں شرکت کےلیےدبئی میں موجود تھیں جہاں راکھی ساونت ان سے ملاقات کے لیے پہنچ گئیں۔ دونوں اداکاراؤں نے گرمجوشی سے ایک دوسرے کو گلے لگایا اور ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔
راکھی ساونت نےصبا قمر کے لیےپھولوں کے ساتھ انگوٹھی بھی بطور تحفہ پیش کی، جس پر پاکستانی اداکارہ نےخوشی کا اظہار کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔
صبا قمر نےتحائف کی جھلک سوشل میڈیا پر بھی شیئرکی،جبکہ دونوں فنکاراؤں کی ملاقات کی ویڈیو اورتصاویر دیکھتےہی دیکھتے وائرل ہوگئیں۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دونوں اداکاراؤں کی غیر متوقع ملاقات پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔
